کے کے آر کے خلاف ممبئی انڈینس عمدہ ریکارڈ

انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن کا چوتھا میچ ممبئی انڈینس ا ورکولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے مابین بدھ (23 ستمبر)کو ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس ایڈیشن کے پہلے تین میچ دوبئی میں ہوئے تھے جبکہ چوتھا میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا تھا۔
ممبئی انڈینس کو اپنے پہلے میچ میں چنئی سپر کنگس کے خلاف شکست ہوئی تھی جبکہ کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے ابھی تک اس سیزن میں کوئی میچ نہیں کھیلا۔
یہ بھی پڑھیں
حیدرآباد کے خلاف بنگلورو کا فاتحانہ آغاز
ممبئی انڈینس کا ریکارڈ کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف بے حد شاندار ہے۔ اس نے25 میں سے19 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے چھ میچ جیتے ہیں۔ دونوں کے مابین گذشتہ سیزن میں جو دو میچ کھیلے گئے تھے اس میں دونوں نے اپنے اپنے گھریلو میدانوں پر کامیابیاں حاصل کی تھیں۔
کالکاتہ میں 28 اپریل کو ہوئے میچ میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے ممبئی انڈینس کو34 رن سے شکست دی تھی۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے مقررہ20 اوور میں دو وکٹ پر 232 رن بنائے تھے۔
آندرے رسل نے 61 منٹ میں 40 بالوں پر چھ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر80 رن بنائے تھے۔
شوبھم گل نے 74 منٹ میں 45 بالوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 76 اور کریس لین 44 منٹ میں 29 بالوں پر آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 54 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
ممبئی انڈینس نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 198 رن بنائے۔ ہاردک پانڈیہ نے47 منٹ میں 34 بالوں پرچھ چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 91 رن بنائے۔
آندرے رسل نے چار اوور میں 25 رن دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ممبئی میں 5 مئی کو جب دونوں کے مابین مقابلہ ہوا تھا تو میزبان ٹیم نے نو وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر 133 رن بنائے تھے۔
کریس لین 41 منٹ میں 29 بالوں پردو چوکوں اورچار چھکوں کی مدد سے 41 اور روبن اٹھپا71 منٹ میں 47 بالوں پرایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے40 رن بنانے میں کامیاب رہے۔
لاستھ ملنگا نے چار اوور میں 35 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
ممبئی انڈینس نے 16.1اوور میں ایک وکٹ پر 134 رن بناکر 23بالیں قبل نو وکٹ سے میچ جیتا۔کپتان روہت شرما 77 منٹ میں 48 بالوں پرآٹھ چوکوں کی مدد سے 55 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
سوریہ کمار یادو نے45 منٹ میں 27 بالوں پرپانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے46 رن بنائے اور وہ آوٹ نہیں ہوئے۔
کونٹن ڈی کوک 33 منٹ میں 23 بالوں پرایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 30 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ کفایتی بالنگ کی وجہ سے ہاردک پانڈیہ کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
کے کے آر کے خلاف ممبئی انڈینس عمدہ ریکارڈ

💥 Oh gosh! That’s SMASHED – wait for the last shot..#MuscleRussell warming up to his devastating best!

@Russell12A #KKRHaiTaiyaar #Dream11IPL pic.twitter.com/0NsOHJ2Pja
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) September 21, 2020

2 تبصرے “کے کے آر کے خلاف ممبئی انڈینس کا عمدہ ریکارڈ”