2009دکن چارجرس آئی پی ایل کی دوسری فاتح ٹیم

انڈین پریمیر لیگ کی شروعات 2008 میں ہوئی تھی اورراجستھان رائلز نے پہلے انڈین پریمئر لیگ چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا
میں دوسرے سیزن میں 18 اپریل سے 24 مئی تک 36 دنوں تک 57 میچ کھیلے گئے تھے
:2009
دوہزار نو میں بارش کی وجہ سے دومیچ نہیں ہوسکے تھے۔
اس سیزن میں آٹھ ہی ٹیموں نے شرکت کی تھی مگر الیکشن کی وجہ سے میچ ہندوستان کے بجائے جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے۔
دہلی ٖڈیر ٖڈیولس نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی مگرلیگ میں چوتھے مقام پر رہنے والی دکن چارجرس ٹورنامنٹ کی دوسری فاتح بنی تھی۔
وہ پہلے ایڈیشن میں آٹھویں اور آخری مقام پر رہی تھی۔

فائنل :
جوہانسبر گ میں 24 مئی کو ہوئے فائنل میں رائلز چیلنجرس بنگلور نے ٹاس جیت کر پہلے دکن چارجرس سے بلے بازی کرائی۔
دکن چارجرس نے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر143 رن بنائے۔
ہر شل گبس نے سب سے زیادہ53 رن بنائے۔ انہوں نے48 بالوں پرتین چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے یہ رن بنائے تھے۔
انیل کومبلے نے چار اوور میں 22 رن دیکرچار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں آئی پی ایل کی پہلی فاتح ٹیم
رائلز چیلنجرس بنگلور کو میچ جیتنے اورپہلی مرتبہ خطاب حاصل کرنے کے لئے20 اوور میں 144 رن درکار تھے۔
اس نے 20 اوور میں نو وکٹ پر137 رن بنائے جسکی وجہ سے اسے 6 رن سے شکست ہوئی اور دکن چارجرس نے پہلی مرتبہ چیمپےٗن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
رولوف وین ڈر مرو نے سب سے زیادہ32 رن بنائے۔ وہ21 بالوں پر ایک چوکے اورتین چھکوں کی مدد سے یہ رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
پراگیان اوجھا نے چار اوور میں 28 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ انیل کومبلے کو میں آٖف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
دوسرے ایڈیشن میں 57 میچوں میں 698 وکٹوں کے نقصان پر23.18کی اوسط کے ساتھ16180 رن بنے۔ یہ رن 2185.4 اووروں میں 7.40 رن فی اوور کے حساب سے بنے۔
دو کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
منیش پانڈے نے رائلز چیلنجرس بنگلور کے لئے دکن چارجرس کے خلاف سنچورین میں 73 بالوں پر دس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 114 رن بنانے میں کامیاب رہے
جبکہ ابراہم ڈی ویلیرس نے دہلی ٖڈیر ڈیولس کی جانب سے چنئی سپر کنگس کے خلاف ڈربن میں 54 بالوں پر پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 105 رن بنائے۔
چنئی سپر کنگس کے سریش رینا صرف دو رن کی کمی سے سنچری بنانے سے چوکے۔
نو بالروں نے بارہ مرتبہ دوسرے ایڈیشن میں ایک اننگ میں چار یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
انیل کومبلے نے رائلز چیلنجرس بنگلور کے لئے راجستھان رائلز کے خلاف کیپ ٹاون میں 3.1اوور میں پانچ رن دیکر پانچ وکٹ لینے میں کامیاب رہے جو اس ایڈیشن میں کسی بھی بالر کی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی تھی۔
رائلز چیلنجرس بنگلور کے انیل کومبلے، چنئی سپر کنگس کے شاداب جکاتی اور کنگس الیون پنجاب کے یوسف عبداللہ نے دو دو مرتبہ ایک اننگ میں چار یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
2009دکن چارجرس آئی پی ایل کی دوسری فاتح ٹیم
3 تبصرے “2009دکن چارجرس آئی پی ایل کی دوسری فاتح ٹیم”