2011چنئی سپر کنگز
انڈین پریمیر لیگ کی شروعات 2008 میں ہوئی تھی اورراجستھان رائلز نے پہلے انڈین پریمئر لیگ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
2009 میں دکن چارجرس نے خطاب پر قبضہ کیا تھا۔ 2010 میں چنئی سپر کنگس نے خطاب اپنے نام کیا تھا۔
چوتھے سیزن میں جو 2011میں 8 اپریل28 مئی تک ہوا،51 دنوں میں 74میچ کھیلے گئے تھے۔
اس مرتبہ آٹھ کے بجائے دس ٹیموں نے شرکت کی۔ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا۔رائل چیلنجرس بنگلور نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی مگرلیگ میں دوسرے مقام پر رہنے والی چنئی سپر کنگس ٹورنامنٹ کی فاتح بنی تھی۔
وہ تیسرے ایڈیشن میں بھی پہلے مقام پر رہی تھی۔
چنئی میں 28 مئی کو ہوئے فائنل میں چنئی سپر کنگس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کی تھی اور مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر205 رن بنائے۔مرلی وجے نے سب سے زیادہ95 رن بنائے۔ انہوں نے52 بالوں پرچار چوکوں اورچھ چھکوں کی مدد سے یہ رن بنائے تھے۔
کریس گیل نے چار اوور میں 34 رن دیکردو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔رائل چیلنجرس بنگلور کو میچ جیتنے اورپہلی مرتبہ خطاب حاصل کرنے کے لئے20 اوور میں 206 رن درکار تھے۔
اس نے 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر147 رن بنائے جسکی وجہ سے اسے 58 رن سے شکست ہوئی اور چنئی سپر کنگس نے دوسری مرتبہ چیمپےٗن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔سوربھ تیواڑی نے سب سے زیادہ42 رن بنائے۔ وہ34 بالوں پرایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 42 رن بناکر ناٹ نآوٹ لوٹے تھے۔روی چندرن اشون نے چار اوور میں 16 رن دیکرتین و کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔کریس گیل کو میں آٖف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
چوتھے ایڈیشن میں 73 میچوں میں 813 وکٹوں کے نقصان پر26.01کی اوسط کے ساتھ21154 رن بنے۔ یہ رن 2737.5 اووروں میں 7.72 رن فی اوور کے حساب سے بنے۔ انڈین پریمیر لیگ میں یہ پہلا موقع تھا جب ایک ایڈیشن میں 20000 سے زیادہ رن بنے۔پانچ کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں چھ سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔رائل چیلنجرس بنگلور کے کریس گیل دو سنچریان بنانے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف بنگلور میں 49 بالوں پر دس چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 107 رن بنانے کے علاوہ کولکاتہ میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف 55 بالوں پر دس چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر102 رن کی اننگ کھیلی۔ کنگس الیون پنجاب کے پال والٹھی اور ایڈم گلکرسٹ، دہلی ڈیر ڈیولس کے وریندر سہواگ اور ممبئی انڈینس کے سچن ٹنڈولکر ایک ایک سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔
تیرہ بالروں نے چوتھے ایڈیشن میں ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
اس مرتبہ چار بالر ایک اننگ میں پانچ وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
دکن چارجرس کے ایشانت نے کوچی ٹسکرس کے خلاف کوچی میں تین اوور میں 12 رن دیکرپانچ وکٹ لینے میں کامیاب رہے جو اس ایڈیشن میں کسی بھی بالر کی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی تھی۔ممبئی انڈینس کے الاستھ ملنگانے دہلی ڈیر ڈیولس کے خلاف دہلی میں 3.4 اوور میں 13رن دیکر پانچ وکٹ لئے جو دوسری سب سے اچھی بالنگ رہی۔
چنئی سپر کنگز