ممبئی انڈینس نے 2013میں پہلی مرتبہ جیتا تھاانڈین پریمیر لیگ خطاب

انڈین پریمیر لیگ کی شروعات 2008 میں ہوئی تھی اورراجستھان رائلز نے پہلے انڈین پریمئر لیگ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ 2009 میں دکن چارجرس نے خطاب پر قبضہ کیا تھا۔ 2010 میں چنئی سپر کنگس نے خطاب اپنے نام کیا تھا۔
اس نے ہی2011 میں چمپین ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔2012 میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے خطاب پر قبضہ کیا تھا۔
چھٹے سیزن میں جو2013میں 3 اپریل سے26 مئی تک ہواتھا،54 دنوں میں 76میچ کھیلے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں ممبئی انڈینس نے 2015میں دوسری مرتبہ جیتا تھاانڈین پریمیر لیگ خطاب
اس مرتبہ نو ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔ چنئی سپر کنگس نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی مگرلیگ میں دوسرے مقام پر رہنے والی ممبئی انڈینس ٹورنامنٹ کی فاتح بنی تھی۔
کولکاتہ میں 26 مئی کو ہوئے فائنل میں ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بلے بازی کی تھی اور مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر148 رن بنائے۔کیرون پولارڈ نے سب سے زیادہ60 رن بنائے۔ انہوں نے32 بالوں پرسات چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے یہ رن بنائے تھے اور وہ ناٹ آوٹ رہے تھے۔
ڈیون براوونے چار اوور میں 42 رن دیکرچارکھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ چنئی سپر کنگس کو میچ جیتنے اورتیسری مرتبہ خطاب حاصل کرنے کے لئے20 اوور میں 149 رن درکار تھے۔
اس نے 20 اوور میں نو وکٹ پر125 رن بنائے جس کے بعد ممبئی انڈینس نے پہلی مرتبہ چمپےٗن ہونے کا اعزازبھی حاصل کیا تھا۔مہندر سنگھ دھونی نے سب سے زیادہ63 رن بنائے۔ وہ45 بالوں پرتین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر یہ رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
ہر بھجن سنگھ نے تین اوور میں 14 رن دیکردو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔کیرون پولارڈکو میں آٖف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
چھٹے ایڈیشن میں 76میچوں میں 909 وکٹوں کے نقصان پر24.79 کی اوسط کے ساتھ22541 رن بنے۔ یہ رن 2935.3 اووروں میں 7.67 رن فی اوور کے حساب سے بنے۔ انڈین پریمیر لیگ میں اس سے پہلے کبھی ایک ایڈیشن میں اتنے رن نہیں بنے تھے۔
چار کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں چار سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔رائل چیلنجرس بنگلور کے کریس گیل، چنئی سپر کنگس کے سریش رینا، کنگس الیون پنجاب کے ڈیوڈ ملراور راجستھان رائلز کے شین واٹسن ایک ایک سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
کریس گیل نے پونہ واریرس کے خلاف بنگلورں 66 بالوں پر13 چوکوں اور 17 چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر175 رن بنانے میں کامیاب رہے جو اانڈین پریمیر لیگ کے ساتھ ساتھ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں بھی سب بڑی اننگ ہے۔
آٹھ بالروں نے دس مرتبہ چھٹے ایڈیشن میں ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس مرتبہ دوبالر تین ایک اننگ میں پانچ وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
راجستھان رائلزکے جیمس فولکنرنے سن رائز حیدرآباد کے خلاف حیدرآبادمیں چار اوور میں 16 رن دیکرپانچ وکٹ اور جے پور میں چار اوور میں 20 رن دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جو اس ایڈیشن میں کسی بھی بالر کی پہلی اور دوسری سب سے اچھی بالنگ کارکردگی رہی۔