IPL میچ13 ممبئی بمقابلہ پنجاب

IPL میچ13 ممبئی بمقابلہ پنجاب

IPL میچ13 ممبئی بمقابلہ پنجاب

ممبئی انڈینس کا ریکارڈ نہترہے کنگس الیون پنجاب کے خلاف

سید پرویز قیصر

انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن کا تیرہواں میچ ممبئی انڈینس ا ورکنگس الیون پنجاب کے مابین جمعرات (یکم اکتوبر)کوابو ظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ممبئی انڈینس اورکنگس الیون پنجاب دونوں کو پہلے تین میچوں میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی ہوئی ہے۔

ممبئی انڈینس کا ریکارڈ رکنگس الیون پنجاب کے خلاف بہتر ہے۔ دونوں کے مابین جو24 میچ کھیلے گئے ہیں اس میں ممبئی انڈینس نے 13 اور کنگس الیون پنجاب نے 11 میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں راشد خان کی جادوگری کے سامنے دہلی ڈھیر

گذشتہ سال دونوں کے مابین جو دو میچ کھیلے گئے تھے ان دونوں اپنے اپنے گھریلو میدانوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔

موہالی میں 30 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں کنگس الیون پنجاب نے آٹھ وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر 176 رن بنائے تھے۔کونٹن ڈی کوک نے 61 منٹ میں 39 بالوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے60 رن بنائے تھے۔مورگن اشون نے چار اوور میں 25 رن دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
کنگس الیون پنجاب نے18.4 اوور میں دو وکٹ پر177 رن بناکر میچ جیتا تھا۔ لوکیش راہول نے101 منٹ میں 57بالوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 71 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔

کریس گیل نے 39 منٹ میں 24بالوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 40 رن اورمینک اگروال نے26 منٹ میں 21بالوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 43 رن بنائے۔کرونال پانڈیہ نے چار اوور میں 43 رن دیکر گرنے والے دونوں وکٹ حاصل کئے۔

ممبئی میں 10 اپریل کو ہوئے میچ میں ممبئی انڈینس نے تین وکٹ سے جیت حاصل کی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کنگس الیون پنجاب نے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 197 رن بنائے تھے۔ لوکیش راہول 110 منٹ میں 64بالوں پر چھ چوکوں اوراتنے ہی چھکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 100رن بنانے میں کامیاب رہے جبکہ کریس گیل نے 70 منٹ میں 36بالوں پر سات چوکوں اوراتنے ہی چھکوں کی مدد سے 63 رن بناکر آوٹ ہوئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے پہلے وکٹ کی شراکت میں 12.5 اوور میں 116 رن کا اضافہ کیا۔ہاردک پانڈیہ نے چار اوور میں 57 رن دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ممبئی انڈینس نے20 اوور میں سات وکٹ پر 198 رن بنائے اور آخری بال پر تین وکٹ سے میچ جیتا۔کیرون پولارڈ نے81 منٹ میں 31 بالوں پر تین چوکوں اور دس چھکوں کی مدد سے83 رن بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں ایک اہم کردار ادا کیا۔

محمد سمیع نے چار اوور میں 21 رن دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔آخری اوور میں پندرہ اور آخری بال پر دو رن درکار تھے۔
پہلی بال جو نو بال کی کیرون پولارڈ نے چھکا لگانے کے بعد اگلی پر چوکا مارا۔ تیسری بال پر انہیں انکت راجپوت نے ڈیوڈ ملر کے ہاتھوں کیچ کراکے کنگس الیون پنجاب کے لئے جیت کا ایک موقع فراہم کیا مگر تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

الزاری جوزف نے پہلی بال پر کوئی رن نہیں بنایا مگر چوتھی اور پانچویں بال پر ایک ایک رن بنانے کے بعد وہ آخری بال پر دو رن لیکر اپنی ٹیم کو میچ جتانے میں کامیاب ہوئے۔ فیصل فیچرس

IPL میچ13 ممبئی بمقابلہ پنجاب IPL میچ13 ممبئی بمقابلہ پنجاب

IPL میچ13 ممبئی بمقابلہ پنجاب” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں