IPL میچ14 چنئی بمقابلہ حیدرآباد
چنئی سپر کنگس کا ریکارڈ بے حد شاندارہے سن رائزرس حیدرآبادکے خلاف
سید پرویز قیصر
انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن کا چودھوان میچ چنئی سپر کنگس ا ورسن رائزرس حیدرآبادکے مابین جمعہ (دو اکتوبر)دوبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
چنئی سپر کنگس ا ورسن رائزرس حیدرآباد دونوں کو پہلے تین میچوں میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی ہوئی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں رسن رائزرس حیدرآباد ساتویں اورچنئی سپر کنگس آٹھویں مقام پر ہے۔
مہندر سنگھ دھونی کے لئے یہ میچ بے حد اہم ہے۔وہ اس میچ میں اپنے چھکوں کی ٹریپل سنچری مکمل کرسکتے ہیں۔ ابھی تک انہوں نے جو320 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں ان کی 286 اننگوں میں 298 چھکے لگائے ہیں۔
چنئی سپر کنگس کا ریکارڈ سن رائزرس حیدرآبادکے خلاف بے حد شاندارہے۔ دونوں کے مابین جو12 میچ کھیلے گئے ہیں اس میں چنئی سپر کنگس نے نو اورسن رائزرس حیدرآبادنے تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گذشتہ سال دونوں کے مابین جو دو میچ کھیلے گئے تھے ان دونوں اپنے اپنے گھریلو میدانوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیںIPL میچ13 ممبئی بمقابلہ پنجاب
حیدرآباد میں 17 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد نے چھ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔
Be it gigantic sixes or crucial wickets, El Presidente can do it all 💪#OrangeArmy #KeepRising #Dream11IPL #IPL2020 @MohammadNabi007 pic.twitter.com/XeKBFT39Xo
— SunRisers Hyderabad (@SunRisers) October 1, 2020
س جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلو پچ پر چنئی سپر کنگس نے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 132 رن بنائے تھے۔
فف ڈو پلیسس نے50 منٹ میں 31 بالوں پرتین چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے45 رن بنائے تھے۔راشد خان نے چار اوور میں 17 رن دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ ڈیوڈ وارنر کو میں آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
سن رائزرس حیدرآباد نے16.5 اوور میں چار وکٹ پر 137 رن بناکر میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا۔
ڈیوڈ وارنر نے29 منٹ میں 25 بالوں پر دس چوکوں کی مدد سے50 رن بنائے تھے جبکہ جونی بیرسٹو 74 منٹ میں 44 بالوں پرتین چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے61 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔
پہلے وکٹ کی شراکت میں 5.4 اوور میں 66 رن جوڑے گئے تھے جس میں اکیلے ڈیوڈ وارنر ن کے50 رن شامل تھے۔عمران طاہر نے چار اوور میں 20 رن دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
چنئی میں 23 اپریل کو کھیلے گئے میچ میں چنئی سپر کنگس نے چھ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورتین وکٹ پر175 رن بنائے تھے۔
منیش پانڈے84 منٹ میں 49 بالوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 83 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔ ٖڈیوڈ وارنر نے63 منٹ میں 45 بالوں پرتین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے57 رن کی اننگ کھیلی تھی۔
ہربھجن سنگھ نے چار اوور میں 39 رن دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔چنئی سپر کنگس نے19.5 اوور میں چار وکٹ پر176 رن بناکر میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا۔شین واٹسن نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے91منٹ میں 53 بالوں پر نو چوکوں اورچھ چھکوں کی مدد سے 96 رن بنائے تھے۔
سریش رینا 42منٹ میں 24 بالوں پرچھ چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے38 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ مین آف دی میچ ایوارڈ کے لئے شین واٹسن کے علاوہ کوئی اور دعوے دار نہیں تھا۔ فیصل فیچرس
IPL میچ14 چنئی بمقابلہ حیدرآباد

Be it gigantic sixes or crucial wickets, El Presidente can do it all 💪#OrangeArmy #KeepRising #Dream11IPL #IPL2020 @MohammadNabi007 pic.twitter.com/XeKBFT39Xo
— SunRisers Hyderabad (@SunRisers) October 1, 2020