ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں آیون مورگن کے چھکوں کی ٹریپل سنچری
سید پرویز قیصر
آیون مورگن ٹونٹی20 کرکٹ میں چھکوں کی ٹریپل سنچری کر نے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کی جانب سے دہلی کیپٹلس کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے44 رن کی اننگ میں پانچ چھکے لگائے جس میں تیز بالرانرچ نورتجی کی بال پر لگایا گیا پہلا چھکا 294 ویں ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی280 اننگوں میں تین سواں تھا۔
آیون مورگن ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں تین سو چھکے لگانے میں انگلینڈ کے پہلے اور کل ملاکر20 ویں بلے باز بنے۔
انگلینڈ کی جانب سے ہالینڈ کے خلاف لارڈز میں 5 جون 2009 کو اپنا پہلا ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے والے بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے تین سو چھکے مکمل کرنے میں گیارہ سال اور121 دن کا وقت لیا۔
انڈین پریمیر لیگ 2020 میں چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل
انہوں نے آئیر لینڈ کی جانب سے ایک روزہ بین الاقوامی میچ ضرور کھیلے ہیں مگر اس کی جانب سے انہوں نے کسی ٹونٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچ میں حصہ نہیں لیا۔
آیون مورگن نے ابھی تک جو294 ویں ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی280 اننگوں میں 27.32 کی اوسط اور132.90 کے اسڑئیک ریٹ کے ساتھ36 نصف سنچریوں کی مدد سے6559 رن بنائے ہیں۔ وہ تیرہ مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے۔
انہوں نے 498 چوکے اور304 چھکے لگائے ہیں۔
انڈین پریمیر لیگ میں انہوں نے جو56 میچ کھیلے ہیں ان میں 23.57 رن کی اوسط اور124.52 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چار نصف سنچریوں کے ساتھ990 رن بنائے ہیں۔ اس میں 78چوکے اور44 چھکے شامل ہیں۔
انڈین پریمیر لیگ میں روہت شرما کے پانچ ہزار رن مکمل
ٹونٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کریس گیل کے پاس ہے
جنہوں نے 2005 سے اب تک 404 ٹونٹی20 میچوں کی396 اننگوں میں 38.20 اوسط اور146.94 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 22 سنچریوں اور 82 نصف سنچریوں کی مدد سے 13296 رن بنائے ہیں جس میں 1026 چوکے اور978 چھکے شامل ہیں۔
کیرون پولارڈ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں چھکے لگانے کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہیں۔ انہوں نے 2006 سے اب تک جو 516 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں ان کی461 اننگوں میں 31.44 اوسط اور151.97 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور 51 نصف سنچریوں کی مدد سے 10345 رن بنائے ہیں جس میں 664 چوکے اور664 چھکے شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے برینڈن میکولم نے 370 ٹونٹی20 میچوں کی364 اننگوں میں 29.97 اوسط اور136.49 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سات سنچریوں اور 55 نصف سنچریوں کی مدد سے 9922 رن بنائے ہیں جس میں 924 چوکے اور485 چھکے شامل ہیں۔
اس فہرست میں چوتھا مقامآسٹریلیا کے شین واٹسن کا ہے جنہوں نے 336 میچوں کی328 اننگوں میں 459 چھکے مارے ہیں۔ فیصل فیچرس
ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں آیون مورگن کے چھکوں کی ٹریپل سنچری
“ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں آیون مورگن کے چھکوں کی ٹریپل سنچری” ایک تبصرہ