سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز انتقال کر گئے
سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز ممبئ میں انتقال کرگئے، جونز سابق آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر، اسٹار اسپورٹس کے مشہور کمنٹیٹر اور ماہر کوچ تھے۔
میڈیا کے مطابق ڈین جونز کمنٹری کے سلسلے میں ٹیم کے ہمراہ بھارت کے شہر ممبئ میں رہائش پزیر تھے جب ان کو دل کا دورہ پڑا جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی عمر 59سال تھی، وہ 24مارچ،1961 میں میلبرن میں پیدا ہوئے۔
ڈین جونز 1987 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اہم رکن تھے، ڈین جونز نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 52ٹیسٹ اور164ون ڈے میں آسٹریلیا ٹیم کی نمائندگی کی جبکہ جونز کرکٹ کے بڑے مقبول مبصر اور تجزیہ کار بھی تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈین جونز موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جبکہ کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان نے خبر سن کر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
دوسری جانب ڈین جونز کی موت کی خبر کی تصدیق ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے جس میں ان کے ساتھ کام کرنے والے، کھیلنے والے اور عام شائقین سب شامل ہیں۔
ڈین جونز نے آسٹریلیا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے کھیلے، وہ پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ اور مینٹور بھی تھ
I can’t believe this news. So very sad to hear about this. Rip Deano, you will be missed. pic.twitter.com/Mc8h36gnWe
— David Warner (@davidwarner31) September 24, 2020
سابق آسٹریلین کرکٹر ڈین جونز انتقال کر گئے