پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل، ٹیموں نے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ہے، ٹیموں کا انتخاب آج ڈرافٹس کے ذریعے لاہور میں ہوا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے لیے فرنچائزز نے اپنے اپنے اسکواڈز مکمل کرلیے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہونے والی ڈرافٹ تقریب میں اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز نے پلیئرز کا انتخاب کرلیا۔

پلاٹینیم کیٹیگری
پالٹیمنیم کیٹیگری میں ٹیموں نے کرس گیل، راشد خان، کرس لین، حسن علی، ڈیوڈ ملر، ٹام بینٹن کا انتخاب کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے پلاٹینم کیٹگری میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور ٹام بینٹن، پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹگری میں جنوبی افریقن بیٹسمین ڈیوڈ ملر کا انتخاب کیا، جب کہ اسلام آباد یونائٹڈ نے وائلڈ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل حسن علی کا پلاٹینیم کیٹیگری میں انتخاب کیا، لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں راشد خان اور ملتان سلطانز نے کرس لن کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری
ڈائمنڈ کیٹگری کے لیے پشاور زلمی نے مجیب الرحمان اور شرفانے ردرفورڈ جب کہ کراچی کنگز نے ڈینیل کرسچن اور محمد نبی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لوئس گریگری کو منتخب کیا۔

گولڈ کیٹیگری
گولڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے سمت پٹیل، پشاور زلمی نے عماد بٹ، کوئٹہ گلیڈی ز نے عثمان شنواری کو منتخب کیا۔

سلور کیٹیگری
سلور کیٹگری میں کراچی کنگز نے چیڈویک والٹن، دانش عزیز اور محمد الیاس کو پک کیا، کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے کیمرن ڈیلپورٹ، قیس احمد اور عبدالناصر کا انتخاب کیا۔

ملتان سلطانز نے سہیل خان، صہیب مقصود، صہیب اللہ، ایڈم لتھ اور محمد رضوان کا انتخاب کیا جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے روحیل نذیر، ریس ٹوپلے اور افتخار احمد کو منتخب کیا۔

لاہور قلندرز نے ٹام ایبل، ذیشان اشرف، سلمان علی اور محمد فیضان کا انتخاب کیا، جبکہ پشاور زلمی نے عمید آصف، محمد عمران، ثاقب مقصود، محمد عرفان، محمد عمران اور امام الحق کو پک کیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری
ایمرجنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد وسیم اور احمد سفی، ملتان سلطانز نے شاہنواز دھانی اور محمد عمر، لاہور قلندزر نے معاذ خان اور زید عالم، پشاور زلمی نے ابرار احمد اور محمد عمران، کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے صائم ایوب اور آرش علی خان جب کہ کراچی کنگز نے قاسم اکرم کا انتخاب کیا۔

سپلیمنٹری
سپلیمینٹری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرس جارڈن، عاکف جاوید، ملتان سلطان نے عمران خان سینئر، کارلوس بریتھ ویٹ، لاہور قلندرز نے جوئے ڈینلی، احمد دانیال، پشاور زلمی نے روی بوپارہ اور عامر خان، کوئٹہ گلیڈیئیٹر نے دیل اسٹین اور عثمان خان جبکہ کراچی کنگز نے نور محمد کا انتخاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں