انڈین پریمیر لیگ میں شیکھر دھون کے چھکوں کی سنچری

انڈین پریمیر لیگ میں شیکھر دھون کے چھکوں کی سنچری

انڈین پریمیر لیگ میں شیکھر دھون کے چھکوں کی سنچری

سید پرویز قیصر

شیکھر دھون انڈین پریمیر لیگ میں چھکوں کی سنچری بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے دہلی کیپٹلس کی جانب سے کھیلتے ہوئے ممبئی انڈینس کے خلاف ابوظبی میں آوٹ ہوئے بغیر69 رن کی اننگ میں کرونل پانڈیہ کی بال پر جو واحد چھکا لگایا وہ انکا انڈین پریمیر لیگ کے166 ویں میچ کی165ویں اننگ میں سواں تھا۔

بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے شیکھر دھون نے 2008 سے ابھی تک 33.42 کی اوسط اور124.83 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ38 نصف سنچریوں کی مدد سے4780 رن بنائے ہیں۔ اس میں 543 چوکے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے انڈین پریمیر لیگ میں دکن چارجرس، دہلی کپٹلس، ممبئی انڈینس اور سن رائزرس حیدرآؓباد کی نمائندگی کی ہے۔

ٹی 20 کرکٹ میں دھونی کے چھکوں کی ٹریپل سنچری

کوہلی کی شاندار اننگز کی بدولت بنگلورو کی جیت

شیکھر دھون انڈین پریمیر لیگ میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے والے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے بارہویں اور کل ملاکر 20 ویں بلے باز بنے۔انہوں نے 266 ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی263 اننگوں میں 850 چوکے اور 170 چھکے لگائے ہیں۔
انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کریس گیل کے پاس ہے۔

انہوں نے 2009 اور2019 کے درمیان کنگس الیون پنجاب، کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے جو125 میچ کھیلے ہیں انکی 124 اننگوں میں 41.13 کی اوسط اور151.02 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چھ سنچریوں اور28 نصف سنچریوں کی مدد سے 4484 رن بنائے ہیں جس میں 368 چوکے اور326 چھکے شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ابراہم ڈی ویلیرس نانڈین پریمیر لیگ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز ہیں۔ انہوں نے 2008سے اب تک دہلی ڈیر ڈیولس اور رائل چیلنجرس بنگلور کے لئے جو160 میچ کھیلے ہیں انکی 148 اننگوں میں 39.91 کی اوسط اور151.86 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ تین سنچریوں اور35 نصف سنچریوں کی مدد سے 4550 رن بنائے ہیں جس میں 372 چوکے اور219چھکے شامل ہیں۔

اس فہرست میں تیسرا مقام ہندوستان سے تعلق رکھنے والے مہندر سنگھ دھونی کا ہے جنہوں نے چنئی سپر کنگس،رائسنگ پونہ سپر جائنٹس کے لیے 2008سے اب تک جو197 میچ کھیلے ہیں انکی 176 اننگوں میں 42.07 کی اوسط اور137.69 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ23 نصف سنچریوں کی مدد سے 4544 رن بنائے ہیں جس میں 304 چوکے اور214چھکے شامل ہیں۔

روہت شرما نے2008 سے اب تک دکن چارجرس اور ممبئی انڈینس کے لئے جو195 میچ کھیلے ہیں انکی 190 اننگوں میں 31.56 کی اوسط اور131.09 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور38 نصف سنچریوں کی مدد سے 5114 رن بنائے ہیں جس میں 446 چوکے اور208چھکے شامل ہیں۔

انڈین پریمیر لیگ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے وراٹ کوہلی چھکے لگانے کے معاملے میں پانچویں مقام پر ہیں۔

2 تبصرے “انڈین پریمیر لیگ میں شیکھر دھون کے چھکوں کی سنچری

اپنا تبصرہ بھیجیں