زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
سابق کپتان شعیب ملک اور سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ
پچاس اوورز پر مشتمل فارمیٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی غرض سے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

پاکستان نے گزشتہ 12 ماہ سے کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا۔ ایک سال بعد کھیلی جانے والے ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

یہ لیگ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوالیفکیشن کے لیے ہر میچ ضروری ہے، ون ڈے کرکٹ اب ہمارے لیے بہت ضروری ہے، ٹی 20 میں کوشش کی ہے نوجوانوں کو زیادہ موقع دیں، حیدر علی اور خوشدل جیسے کھلاڑیوں کو مزید موقع دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں سرفراز فرسٹ کلاس میں پرفارم کرے اور پھر کم بیک کرے، جن کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا انہیں آگے موقع دیں گے۔

زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

اسکواڈ:

بابراعظم (کپتان) اور شاداب خان (نائب کپتان)

بیٹسمین: عبداللہ شفیق ، عابد علی ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث سہیل ، افتخار احمد ، امام الحق ، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ

وکٹ کیپرز : محمد رضوان اور روحیل نذیر

اسپنرز : عماد وسیم ، عثمان قادر اور ظفر گوہر

فاسٹ باؤلر:فہیم اشرف ، حارث رؤف ، محمد حسنین ، موسیٰ خان ، شاہین شاہ اور وہاب ریاض

یہ بھی پڑھیں

جنوبی افریقا کا سیکورٹی وفد یکم نومبر کو پاکستان پہنچے گا ۔

خیبرپختونخوا نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کا نیا چیمپئن بن گیا

3 تبصرے “زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں