زمبابوے سیریزقومی اسکواڈ بذریعہ روڈ اسلام آباد روانہ

زمبابوے سیریز کے لیے قومی اسکواڈ مقامی ہوٹل سے اسلام آباد کے لیے روانہ
قومی اسکواڈ بذریعہ روڈ اسلام آباد روانہ ہوا ہے

زمبابوے اسکواڈ بھی آج راولپنڈی سے اسلام آباد کے ہوٹل منتقل ہوجائے گا

دونوں اسکواڈز کی آج اسلام آباد میں دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کل اور بدھ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے

یہ بھی پڑھیں بابراورشاداب کا جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنے کا عزم

سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی اور ون ڈے ٹیم کا اعلان جمعرات کو ہوگا پاکستان اور زمبابوے کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور ٹین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں شیڈول ہیں اس سے قبل لاہور میں سموگ کے خدشات کے سبب شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تھا ،،،،،

زمبابوے سیریزقومی اسکواڈ بذریعہ روڈ اسلام آباد روانہ
pic PCB

اپنا تبصرہ بھیجیں