امریکی ٹی وی فاکس نیوز

امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے اپنے مقبول ترین میزبان ٹککر کارلسن کو فارغ کر دیا

امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے اپنے مقبول ترین مگر انتہائی متنازعہ میزبان ٹککرکارلسن اور ان کے سینیئر ایگزیکٹو پروڈیوسر جسٹن ویلز کو فوری طورپر فارغ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ہی روز پہلے امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے صدارتی الیکشن فراڈ کے جھوٹے الزامات لگانے پر 787ملین ڈالر ہرجانہ دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

کارلسن کا نام ڈومینین ووٹنگ سسٹم کیس میں بھی آیا تھا جبکہ میزبان پران کی سابقہ پروڈیوسر نے جنسی ہراسانی کا الزام بھی لگایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کارلسن کے شو کو نسل پرستی پر مبنی اور امیگرینٹ مخالف تصور کیا جاتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں