انگلش ٹیم نےدورہ بھارت ملتوی کردیا

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز ستمبر اور اکتوبر میں شیڈول تھی، انگلش بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا صورتحال کے باعث دونوں بورڈز کی جانب سے مشترکہ فیصلہ کیا گیا ہے، انگلینڈ ٹیم کا فیوچر ٹور پروگرام کے تحت دورہ بھارت اگلے سال جنوری سے مارچ تک شیڈول کیا جائے گا۔

اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کو ملتوی کردیا تھا جو اب اگلے سال اکتوبر میں منعقد کیا جائے گا جبکہ 2022 میں بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلا جائےگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وبا کی وجہ سے ہی ایشیا کرکٹ کپ بھی ملتوی کیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں