انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ پہلی اننگز میں میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ زیک کرالی نے شاندار 267 رنز کی باری کھیلی۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور گرین شرٹس کے دوران تیسرا ٹیسٹ میچ ساؤتھمپٹن میں جاری ہے، پہلی اننگز کے دوران قومی باؤلرز بے بس نظر آئے اور صرف 8 وکٹیں حاصل کر سکے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جوئے روٹ الیون نے پاکستان کیخلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 332 رنز بنائے تھے۔

آج انگلینڈ کی ٹیم نے 332 رنز سے دوبارہ اننگز کا آغاز سے جوز بٹلر اور زیک کرالی نے پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور پورے دن وکٹ کے چاروں اطراف شاندار کھیلے۔
486 رنزکے مجموعی سکور پر زاک کرالی 267 سکور بنا کر اسد شفیق کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ بٹلر اور کرالی کے درمیان 359 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔
کرس ووکس 54 گیندوں پر 40 رنز بنا کر فواد عالم کا نشانہ بن گئے، سٹورٹ براڈ نے 15 سکور کی باری کھیلی جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین جوز بٹلر نے 152 سکور بنائے تھے۔ ٹیم کا سکورر 583 رنز پر پہنچا تو میزبان ٹیم کے کپتان جوئے روٹ الیون نے اننگز ڈکلیئر کر دی۔
قومی ٹیم کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی، یاسر شاہ، فواد عالم نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور اسد شفیق نے ایک ایک شکار کیے۔