اظہر علی کے استقبال کی جذباتی ویڈیو

بدقسمتی سے ٹیسٹ میچ ہار گئے :اظہر علی

فوٹو پی سی بی
فوٹو پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ ٹیم سلیکشن میں کوئی کمی نہیں تھی،ہم ٹیسٹ میچ کو لیڈ کررہے تھے بدقسمتی سے ہار گئے ،بطور کپتان ٹیم کا ہارکا ذمہ دار ہوں ۔


اظہرعلی نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگلے میچ میں بھی وکٹ کو دیکھ کر ٹیم سلیکٹ کریں گے ،باقی ممالک کی نسبت انگلش کنڈیشنز میں ہم اچھا کھیلے ،اس وقت سارا فوکس ٹیسٹ سیریز پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ کپتان کون ہوگا اس کا فیصلہ کرنا پی سی بی کا کام ہے ،میرا کام ہے مجھے جو ٹاسک ملا اس کو بہتر طریقے سے سرانجام دوں ۔دس سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں اورجانتا ہوں کیسے چلنا ہے ،بطور بیٹسمین اپنی پرفارمنس پر نظر رکھ رہا ہوں تاہم میدان میں کپتانی کے فرائض انجام دیتے صرف صورتحال کو دیکھتا ہوں ۔

بدقسمتی سے ٹیسٹ میچ ہار گئے :اظہر علی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں