ضحی علی روشن
محمد احسن علی خان انٖڈین پریمیر لیگ میں شرکت کرنے والے پہلے امریکی کھلاڑی ہونگے۔
ایسا تب ہوگا جب انڈین پریمیر لیگ کونسل ان کو انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے تیز بالر ہیری گرنی کا متبادل مان لے گی۔
ہیری گرنی کندھے میں چوٹ کی وجہ سے انڈین پریمیر لیگ اور انگلینڈ کی ویٹالیٹی بلاسٹ سے دستبردار ہوگئے تھے۔
علی خان کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کی جانب سے کھیلیں گے۔انہوں نے حال ہی میں ختم ہوئی کریبین پریمیر لیگ میں ٹرنباگو نائیٹ رائیڈرس کی جانب سے کھیلے تھے۔
دونوں ٹیموں کے مالک شاہ رخ خان ہیں۔کریبین پریمیر لیگ علی خان کو اس مرتبہ آٹھ میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کی میچ میں بلے بازی نہیں کی مگر آٹھ میچوں کی آٹھ اننگوں میں 20.1 اوور میں 150 رن دیکر18.75 کی اوسط اور15.12 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ آٹھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں تو فین نہیں طوفان ہے،شارخ خان کا نعرہ
دائیں ہاتھ سے تیز بالنگ کرنے والے علی خا ن نے اپنا واحدایک روزہ بین الاقوامی میچ پاپوا نیو گیاناکے خلاف ونڈ ہوک میں 27 اپریل2019 کو کھیلا تھا جس میں تین رن بنانے کے علاوہ انہوں نے چھ اوور میں 23 رن دیکرایک کھلاڑی کو آوٹ کیا تھا۔
پیدائش
پاکستان کے شہر اٹک میں 13 دسمبر1990 کو پیدا ہوئے علی خان نے اپنا پہلاٹونٹی ٹونٹی میچ گیانا آمیزن واریرس کی جانب سے جمائیکاتلاوہاس کے خلاف کنگسٹن میں 15 جولائی 2016 کو کھیلا تھا
تب سے اب تک انہوں نے جو36 ٹونٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں انکی تین اننگوں میں 5.50 کی اوسط اور91.66 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ12 بالوں پر گیارہ رن بنائے ہیں۔
ان 36 ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی 36 اننگوں میں وہ 716 بالوں پر1031 رن دیکر27.13 کی اوسط اور18.84 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ38 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ انکی سب سے اچھی بالنگ کارکرگی22 رن دیکر تین وکٹ ہے۔
پہلے امریکی کھلاڑیعلی خان ے ابھی تک کوئی فرسٹ کلاس میچ تو نہیں کھیلا مگر نو ایک روزہ میچوں میں شرکت ضرور کی ہے۔
انہوں نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ جمائیکا کی جانب سے آئی سی سی امریکہ کی جانب سے سینٹ اگستائین میں 9 جنوری2016 کو کھیلا تھا۔
انٹر نشنل کرکٹ کونسل نے امریکہ پر کچھ عرصہ پابندی لگادی تھی جس کے بعد امریکی ٹیم نے کچھ میچ انٹر نشنل کرکٹ کونسل کے بینر تلے کھیلے تھے۔
ابھی تک انہوں نے جو نو ایک روزہ میچ کھیلے ہیں انکی پانچ اننگوں میں 4.66 کی اوسط کے ساتھ14 رن بنائے کے علاو ہ نو اننگوں میں 444 بالوں پر367 رن دیکر 15.95 کی اوسط اور19.30 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ23 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔
دو مرتبہ وہ ایک اننگ میں چار یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انکی سب سے اچھی بالنگ کارکردگی46 رن دیکر پانچ وکٹ ہے۔
علی خان کو متحدہ عرب امارات کی پچوں کا کافی تجربہ ہے۔
انہوں نے 2019-20 سیزن میں ابو ظبی ٹی۔10 میں بنگال ٹائیگرس کی نمائیدگی کرتے ہوئے پانچ میچ کھیلے تھے .
جس میں وہ ایک اننگ میں چھ رن بنانے کے علاوہ پانچ اننگوں میں آٹھ اوور میں 89 رن دیکر 17.80 کی اوسط کے ساتھ پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
علی خا ن آئی پی ایل میں پہلے امریکی کھلاڑی ہونگے

“I started crying because it was so emotional. It's something you dream about and then all of a sudden you hear it in your ears that this actually happened,” says @IamAlikhan23 #KKR #IPL2020 https://t.co/xNDamsbZOv
— Circle of Cricket (@circleofcricket) September 22, 2020

“علی خا ن آئی پی ایل میں پہلے امریکی کھلاڑی ہونگے” ایک تبصرہ