عمران خان سے بات کرنا کرکٹرز کو مہنگا پڑ گیا

ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی پر وزیراعظم عمران خان سے بات کرنا کرکٹرز کو مہنگا پڑ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق اور کپتان اظہرعلی کو طلب کر لیا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کے بڑے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کی کوششوں کے سبب مصباح الحق اوراظہر علی سے سخت ناراض ہیں

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی کو بلایا ہے۔

پی سی بی کے اعلی حکام کی کوچ اور کرکٹرز کے درمیان ملاقات آئندہ ہفتے ہوگی, جس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی شریک ہوں گے.
ملاقات میں پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان سے براہ راست رابطہ کرنے پر بات ہوگی پی سی بی کرکٹرز کی جانب سے پالیسی اور آئین پر پیٹرن ان چیف سے براہ راست بات کرنے پر حیران اور ناراض ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد پی سی بی کے ملازمین ہیں اور انہوں نے کرکٹ بورڈ کو کراس کرکے ڈیپارٹمنٹ کرکٹ پر وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کی پی سی بی مصباح الحق اور اظہر علی سے ناراضگی کا اظہار بھی کر چکا ہے.

جبکہ دو ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی کا فیصلہ نہیں کیا مصباح الحق پی سی بی کے ساتھ معاہدے میں ہیں ٹیسٹ کپتان اظہر علی پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں .

دوسری جانب پی سی بی کا کرکٹر محمد حفیظ کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کے لیے غور جاری ہے جس کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا ۔

عمران خان سے بات کرنا کرکٹرز کو مہنگا پڑ گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں