بابر اعظم اب بھی نمبرون ہے ، محمد یوسف

محمد یوسف قومی ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل کو پیش نظر رکھتے ہوئے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر اور ڈومیسٹک سیزن 2020-21ء کیلئے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے نئے خیالات اور حکمت عملی کے حامل کوچنگ لائن اپ کا اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد ایک فاتحانہ ماحول بنانے کے لئے کوچنگ کے معیاری اسکلز پر سرمایہ کاری کرنا ہے۔
اعلان کردہ لائن اپ میں سرفہرست نام محمد یوسف کا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے چوتھے اور ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں دوسرے بہترین بیٹسمین محمد یوسف کو لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ انہوں نے1998 سے 2010 تک مشتمل اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 7530 اور ایک روزہ کرکٹ میں 9720 رنز بنائے۔ محمد یوسف کے علاوہ سابق وکٹ کیپر عتیق الزمان اور فاسٹ بولر محمد زاہد بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
عتیق الزمان نے1996 سے 2007 تک مشتمل اپنے کیرئیر میں ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور 69 فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے سیزن 01-2000 میں وکٹوں کے پیچھے 76شکار کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔ سابق فاسٹ بولر محمد زاہد 5 ٹیسٹ، 11 ایک روزہ اور 43 فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ محمد زاہد پاکستان کے وہ واحد ٹیسٹ کرکٹر ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ان تین تقرریوں کے علاوہ مشتاق احمد پہلے سے ہی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اسپن بولنگ کنسٹلنٹ کی ذمہ د اریاں ادا کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ چاروں کوچز کھلاڑیوں کی خامیوں کی نشاندہی کرنے اور ان میں بہتری لانے کی غرض سے قومی کرکٹ ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف کی معاونت بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں