New Zealand vs Pakistan

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز: اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت

پاکستان نیوزی لینڈ سیریز: اسلام آباد پولیس نے کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی مہیا کرنے سے معذرت کرلی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کو سیکیورٹی کےلیے درکار وسائل فراہم نہیں کیے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کےلیے وسائل اور اخراجات کی فراہمی پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ آٹا فراہمی، مردم شماری، رمضان ڈیوٹی پر نفری پہلے ہی مصروف ہے۔

�مذید پڑھیںسائیکلنگ چیمپیئن ایتھن بوائز سان فرانسسکو میں کار کی ٹکر سے ہلاک ہو گئے۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے وزارت داخلہ سے وسائل کی فراہمی کی درخواست کردی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو وسائل مہیا ہونے پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وسائل کی فراہمی کے بعد مہمان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے انتظامات ممکن بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں