TikTok fined £12.7m for misusing children's data

بچوں کے ڈیٹا کے غلط استعمال پر ٹک ٹاک پر 12.7 ملین پاؤنڈ جرمانہ عائد

ٹِک ٹاک کو بچوں کی پرائیویسی کی حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے یوکے کے ڈیٹا واچ ڈوگ نے اس پر 12.7 ملین پاؤنڈ جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

ان کے مطابق ٹِک ٹاک نے 2020 میں تقریباً 1.4 ملین بچوں کو جو 13 سال سے کم عمر تھے، اس پلیٹ فارم کا استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔
اس کے علاوہ، یہ بچوں کی معلومات کو ان کے والدین کی اجازت کے بغیر استعمال کرتا رہا.
ٹِک ٹاک نے کہا کہ وہ 13 سال سے کم عمر بچوں کو اس سائٹ تک رسائی حاصل کرنے سے روکنے کے لئے “بڑا حصہ” خرچ کر چکے ہیں۔
آئی سی او نے کہا کہ بہت سےکم عمر بچے ٹِک ٹاک کا استعمال کر تے رہے، جبکہ اس نے اکاؤنٹ بنانے کی کم سے کم عمر 13 سال رکھی تھی۔
آئی سی او نے کہا کہ بچوں کو نقصان دہ یا نامناسب مواد دکھایا جاسکتا ہے۔

کمشنر جان ایڈورڈز نے کہا: “ڈیجیٹل دنیا میں ہمارے بچوں کی حفاظت کے لئے قوانین موجود ہیں جس طرح جس طرح دنیاکا قانون بچوں کو حفاظت دیتا ہے۔ ٹِک ٹاک ان قوانین پر عمل نہیں کر رہا تھا۔

“نتیجتاً، تخمینہ لگایا گیا کہ تقریباً ایک ملین کم عمر 13 سال سے کم بچوں کو پلیٹ فارم کی غلط رسائی دی گئی تھی، جس کے ساتھ ٹک ٹاک ان کی ذاتی معلومات جمع کر رہا تھا اور استعمال کر رہا تھا۔

ٹِک ٹاک کو اس سے بہتر کرنا چاہیے تھا۔ ہمارا 12.7 ملین پاونڈ کا جرمانہ ان کی ناکامیوں کا سنجیدہ اثر ہے۔

بی بی سی ںیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں