خانہ جنگی کے شکار سوڈان

خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں آج سے تین روزہ جنگ بندی کا اعلان

خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں آج سے تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان میں فوج اورپیراملٹری فورس کے درمیان جاری خانہ جنگی میں آج سے 3 روز تک کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔

جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنےکا سلسلہ جاری ہے۔
خانہ جنگی کے شکار سوڈان سے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا پلان کامیاب
سوڈان سے غیر ملکی سفارتکاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری
دوسری جانب427 پاکستانیوں کو بھی سوڈانی بندرگاہ پر پہنچا دیا گیا البتہ ایک خاندان دارالحکومت خرطوم میں پھنس گیا، جسکے پاکستان میں موجود گھر والوں نے مدد کی اپیل کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے سفر کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف خود سوڈان سے انخلا آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ۔اور وزیر اعظم کی جانب سے انخلا کی جامع حکمت عملی تیار کرنے پر ائیر چیف ظہیر بابر سدھو اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں