پی سی بی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو گزشتہ ہفتے خط لکھا تھا پاکستان اور انگلینڈ کے بورڈز کے درمیان مثبت بات چیت جاری ہے پی سی بی نے لاہور تین ٹی ٹونٹی میچز کے لئیے انگلینڈ کو دعوت دی گئی ہے لاہور اگلے برس 13 سے 20جنوری کے درمیان سیریز کی دعوت دی گئی سیریز ایف ٹی پی کا حصہ نہیں ہے
پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ سیریز کے نوے فیصد روشن امکانات ہیں رواں برس مشکل حالات میں پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے بعد سیریز کے حوالے سے بات چیت ہوئی
پی سی بی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے مکمل یقین دہانی جلد ملنے کے لیے پرامید ہے
یہ بھی پڑھیں
پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا اعلان
پی سی بی نے زمبابوے سیریز کا نیا شیڈول جاری کردیا
“پی سی بی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی” ایک تبصرہ