انڈین پریمیر لیگ 2020 میں 400 واں چھکا شیوم دوبے کے نام

انڈین پریمیر لیگ 2020 میں 400 واں چھکا شیوم دوبے کے نام

انڈین پریمیر لیگ 2020 میں 400 واں چھکا شیوم دوبے کے نام

سید پرویز قیصر

رائل چیلنجرس بنگلورکے بلے باز شیوم دوبے نے انڈین پریمیر لیگ 2020 میں چار سواں چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔

شارجہ میں کنگس الیون پنجاب کے خلاف میچ میں اپنی 23 رن کی اننگ کے دوران روی بشنوئی کی بال پر لگایا گیا انکاپہلا چھکا اس ٹورنامنٹ کے 31 ویں میچ کی61ویں اننگ میں چارسواں تھا۔

گذشتہ سال 33 ویں میچ کی65ویں اننگ میں چارسواں چھکا لگا تھا۔

چنئی سپر کنگس کے افتتاحی بلے باز فف ڈوپلیسس نے حیدرآباد میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں ایسا کیا تھا۔اس مرتبہ گذشتہ سال کے مقابلے چھکے تیزی سے لگ رہے ہیں۔ اس مرتبہ دو میچ اور چار اننگیں پہلے چار سو چھکے مکمل ہوگئے ہیں۔2018 میں 29 ویں میچ کی 57 ویں اننگ میں چار سواں لگا تھا۔

ابھی تک جو419چھکے مارے گئے ہیں وہ67 بلے بازوں نے لگائے ہیں۔ سب سے زیادہ چھکے راجستھان رائلز کے سنجو سمسن نے لگائے ہیں۔ انہوں نے آٹھ میچوں کی آٹھ اننگوں میں 227 رن بنائے ہیں جس میں 18 چھکے شامل ہیں۔

کنگس الیون پنجاب کے نیکولس پورن نے آٹھ میچوں کی آٹھ اننگوں میں 17 چھکے لگائے ہیں کنگس الیون پنجاب کے میانک اگروال اور لوکیش راہول اور راجستھان رائلز کے راہول تواتیا پندرہ۔پندرہ مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرانے میں کامیاب رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
انڈین پریمیر لیگ میں شیکھر دھون کے چھکوں کی سنچری

سب سے زیادہ چھکے راجستھان رائلز کے بلے بازوں نے لگائے ہیں اس کے آٹھ بلے بازوں نے73 چھکے مارے ہیں۔

۔ ممبئی انڈینس کے آٹھ بلے بازوں نے67 چھکے لگائے ہیں۔ کنگس الیون پنجاب کے چھ بلے بازوں نے 56چھکے مارے ہیں۔۔سب سے کم چھکے سن رائزرس حیدرآباد کے بلے بازوں لگائے ہیں۔ اسکے دس بلے بازوں نے 40 چھکے مارے ہیں۔

راجستھان رائلز کے بارہ بلے بازوں نے چھکے مارے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ سن رائزرس حیدرآباد کے دس بلے بازوں نے ایسا کیا ہے۔دہلی کیپٹلس کے نو بلے بازوں نے ابھی تک چھکے لگائے ہیں۔کنگس الیون پنجاب کے صرف چھ کھلاڑیوں نے ایسا کیا ہے جو کسی ٹیم کے بلے بازوں کی سب سے کم ٹعداد ہے۔

سنجو سیمسن اور ایشان کشن مشترکہ طور پر ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔راجستھان رائلز کے سنجو سیمسن نے چنئی سپر کنگس کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں اپنی74 رن کی اننگ کے دوران نو چھکے لگائے تھے جبکہ ممبئی کے ایشان کشن رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف دوبئی میں اپنی99 رن کی اننگ میں ایسا کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

چھ بلے بازوں نے ایک اننگ میں سات۔ سات چھکے لگائے ہیں جس میں سنجو سیمسن بھی شامل ہیں۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ابھی تک انڈین پریمیر لیگ کے تیرہویں ایڈیشن میں سات میچ کھیلے گئے ہیں جس میں 160 چھکے مارے جاچکے ہیں۔ ابوظبی اور دوبئی میں باقی 24 میچوں میں 259 چھکے لگائے گئے ہیں۔ ہندوستان کے 39بلے بازوں نے227 اور28غیر ملکی بلے بازوں نے192 چھکے مارے ہیں۔

انڈین پریمیر لیگ 2020 میں 400 واں چھکا شیوم دوبے کے نام” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں