جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ شروع کردی

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں آج سے کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔

صرف منفی کورونا ٹیسٹ آنے والے مہمان کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہو گی۔

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے کراچی آئی ہے۔

ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کررہے ہیں جبکہ ٹیم پاکستان میں دوٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان پہلاٹیسٹ 26 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں