راشد خان نے وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرلی

افغان ٹیم کے اسپنر راشد خان ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین100 وکٹوں کا ریکارڈ بنادیا۔
افغانستان کے 23 سالہ اسپنر نے پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے یہ سنگ میل عبور کیا ہے، اُن کا 100واں شکار گرین شرٹس کے تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ بنے۔

راشد خان 2015ء سے مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ کھیل رہے ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے لاستھ ملنگا کے پاس تھا، جنہوں نے 76 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
افغانستان کے اسپنر ٹی20 کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے ہیں، ان سے قبل یہ اس فہرست میں بنگلادیش کے شکیب الحسن، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور سری لنکا کے لاستھ ملنگا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں